10 مارچ، 2017، 5:50 PM

ترکی کی طرف سے شام کی قومی حاکمیت کے نقض کا سلسلہ جاری

ترکی کی طرف سے شام کی قومی حاکمیت کے نقض کا سلسلہ جاری

شام کی وزارت خارجہ نے شام کے اندرونی معاملات میں ترکی کی بے جا مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی طرف سے شام کی قومی حاکمیت کے نقض کا سلسلہ جاری ہے ترک فوجیں شام کے اندر دہشت گردوں کی حمایت کررہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی وزارت خارجہ نے شام کے اندرونی معاملات میں ترکی کی بے جا مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی طرف سے شام کی قومی حاکمیت کے نقض کا سلسلہ جاری ہے ترک فوجیں شام کے اندر دہشت گردوں کی حمایت کررہی ہیں۔شامی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ترک فوج کی طرف سے سرحدی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک حکومت شام کی قومی حاکیمت کے نقض کا سلسلہ جاری ہے  ترک حکومت دہشت گردوں کی حمایت اور انھیں مہلک ہتھیار فراہم کررہی ہے۔ شامی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی اور سعودی عرب دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہے ہیں اور شام میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں لیکن ترکی اور سعودی عرب کو دہشت گردوں کی حمایت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

News ID 1870995

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha